عظیم تغیر مصوت
عَظِیم تَغیر مُصوّت(انگریزی: Great Vowel Shift،تلفظ:گرےٹ وَوول شِیفٹ) انگریزی زبان کے تلفظ میں تبدیلیوں کا ایک سلسلہ تھا جو بنیادی طور پر 1400 اور 1700 کے درمیان ہوا تھا جس کی شروعات جنوبی انگلستان میں ہوئی تھی اور آج تقریباً انگریزی کے تمام لہجات پر اس کے اثرات ہیں۔اس تغیر علل کی وجہ سے وسطی انگریزی کے تمام علل طویل کے تلفظ بدل گئے۔ کچھ مطابقت آوازیں بھی اسی کے ساتھ ہی بدلیں، خاص طور پر وہ جو ساکن ہوگیں، عظیم تغیر علل کی اصطلاح میں بعض اوقات یہ مطاقات استعمال بھی شامل ہوتے ہیں.[1][2]
عظیم تغیر مصوت انگریزی کے لفظ Great Vowel Shift کا دخیل ترجمہ ہے۔ جسے سب سے پہلے اوٹو جَسپَرسَن(Otto Jespersen)(1860–1943) نے مطالعہ کیا جو ایک ڈینمارکی ماہر لسانیات اور ماہر مطالعہ انجلیزیت تھا اور اسی نے یہ اصطلاح بنائی تھی.
وجوہ
عظیم تغیر مُصوت کی وجوہ شدید علمی بحث کا ایک ذریعہ رہی ہیں اور ، ابھی تک ، اس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔ سب سے بڑی تبدیلیاں 15 ویں اور 16 ویں صدی کے دوران رونما ہوئیں۔
- ہجرت آبادی:کچھ مفکرین نے یہ استدلال کیا ہے کہ سیاہ موت کے بعد شمالی انگلستان سے جنوب مشرق کی طرف لوگوں کی تیزی سے ہجرت نے لہجے میں ملاوٹ کی وجہ سے لندن کے معیاری زبان میں ایک تبدیلی کو مجبور کیا۔
- فرانسیسی دخیل الفاظ:دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ فرانسیسی دخیل الفاظ کی منتقلی تغیر کا ایک بڑا عنصر تھی..[3]
- متوسط طبقائی تصحيح افراطی:لیکن دوسرے لوگ یہ کہتے ہیں کہ متوسط طبقے کے درمیان فرانسیسی تلفظ کی بڑھتی ہوئی وقار کی وجہ سے (شاید اس وقت کے آس پاس فرانسیسی سے انگریزی زبان میں انگریزی کے بدلاؤ سے متعلق ہے) ، تصحیح افراطی کے عمل نے ایسے تغیر کا آغاز کیا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں غیر ارادتاً کے علتی تلفظات کا نتیجہ نکلے جو فرانسیسی تلفظ کی غلط تقلید تھی۔ [4]
- فرانس کے ساتھ قتال:ایک مخالف نظریہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے ساتھ جنگوں اور فرانسیسی مخالف عام جذبات کے سبب تصحیح افراطی کی وجہ سے انگریزی اصوات کو فرانسیسی کی طرح کم کرنا پڑا.[5]
مجموعی تبدیلیاں
[ترمیم]تفصیل
[ترمیم]لفظ
(باتلفظ جدید) |
مصوتی تلفظات | آواز کی فائل | |||
---|---|---|---|---|---|
متاخری جدید انگریزی | ابتدائی جدید انگریزی | جدید انگریزی | |||
1400 | 1500 | 1600 | 1900میں | ||
bite
بائٹ |
/i:/ | /ei/ | /ɛi/ | /aɪ/ | |
meet
مِیٹ |
/e:/ | /i:/ | |||
meatمِیٹ | /ɛ:/ | /e:/ | /i:/ | ||
mate
مے ٹ |
/a:/ | /æ:/ | /ɛ:/ | /eɪ/ | |
out
آؤٹ |
/u:/ | /ou/ | /ɔu/ | /aʊ/ | |
boot
بُوٹ |
/o:/ | /u:/ | |||
boat بَؤٹ | /ɔ:/ | /o:/ | /oʊ/ |
ہجے
[ترمیم]انگلستان میں مطبعہ کو ولیم کیکسٹن(William Caxton) اور بعد میں رچرڈ پینسن(Richard Pynson) نے 1470ء کی دہائی میں متعارف کرایا تھا۔ مطبعہ کے اختیار اور استعمال نے انگریزی ہجے کو معیاری بنانے کے عمل کو تیز کیا ، جو 16ویں صدی تک جاری رہا.[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Stockwell، Robert (2002)۔ "How Much Shifting Actually Occurred in the Historical English Vowel Shift?" (PDF)۔ بہ Minkova، Donka؛ Stockwell، Robert (مدیران)۔ Studies in the History of the English Language: A Millennial Perspective۔ Mouton de Gruyter۔ ISBN:3-11-017368-9۔ 2015-09-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-17
- ↑ Wyld، H. C. (1957) [1914]۔ A Short History of English
- ↑ Millward, C. M.؛ Hayes, Mary (2011)۔ A Biography of the English Language (3rd ایڈیشن)۔ Wadsworth Publishing۔ ص 250۔ ISBN:978-0495906414
- ↑ Nevalainen, Terttu؛ Traugott, Elizabeth Closs، مدیران (2012)۔ The Oxford Handbook of the History of English۔ Oxford University Press۔ ص 794۔ ASIN:B009UU4P66
- ↑ Asya Pereltsvaig (3 اگست 2010)۔ "Great Vowel Shift — part 3"۔ Languages of the World
- ↑ Olague، Susana Llamas۔ "Printers, Orthoepists, and Standardized English"۔ CHASS۔ 2017-12-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-30